??لس پول?س ??? ?وار?رز پر فائرنگ د?شتگرد? ?? ?ارروائ? ن???،پول?س

218

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹرز پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ دہشت گردی کی کارروائی نہیں ہے۔

 ڈیلس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس حملے میں ملوث حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس حملہ آور نے اکیلے ہی سر انجام دی تھی۔

 قبل ازیں گاڑی میں سوار اس حملہ آور کا محاصرہ کر لیا گیا تھا جبکہ ایک ماہر نشانہ باز نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس حملے کے دوران چار بم بھی استعمال کیے گئے۔ ڈیوڈ براؤن نے کہا کہ اس کارروائی میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے تاہم حملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔