ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیال روڈ پر سڑک کے کنارے چھپایاگیادستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چار مزید دستی بم برآمد کرکے ناکارا بنادیئے۔
پولیس کے مطابق اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سی آر بی سی کالونی کے قریب ڈیال روڈ پر سڑک کے کنارے چھپایاگیا ایک دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی وجہ سے ملحقہ جھاڑیوں میں آگ لگ گئی علاقہ کے مکینوں نے دھماکے کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دی ‘ پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیااور سرچ آپریشن کے دوران مزید چار دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے‘ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔