بلوچستان ?? 2فرار? ?مان?رز ن? ?ت??ار ?ال د??

157

بلوچستان کے 2فراری کمانڈرز نےساتھیوں سمیت صوبائی وزیر ثناء اللہ زہری کے سامنے ہتھار ڈال دیے ۔

فراری کمانڈرز دین جان عرف میران محمدحسنی اور عبید اللہ عرف ببرک نے ثناءاللہ زہری کے سامنے ہتھیارڈالے۔ دونوں کے ساتھ دیگر 57 افراد نے بھی ہتھیار ڈالے ہیں۔دین جان عرف میران محمد حسنی کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ سے تھا جب کہ عبید اللہ عرف ببرک کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر بلوچستان سے تھا۔

اس موقع پر صوبائی وزیرنواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن بلوچ نوجوانوں کو آزادی کے نام پر بغاوت پر اکساتے ہیں، ناراض بلوچ پہاڑوں سے واپس آجائیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔