ورل? ب?ن? پنجاب ?و 100 مل?ن ?الرز فرا?م ?ر? گا، ذرائع

206

ورلڈ بینک پنجاب میں صنعتی شعبہ کی مزید تقویت کےلئے آ ئندہ پانچ سالوں کےلئے 100 ملین ڈالرز فراہم کرے گا جس کا مقصد صوبہ میں روزگار کی فراہمی سمیت موثر کاروبارو سرمایہ کاری کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

ذرائع  کے مطابق مذکورہ رقم اپریل 2016 تک جاری کر دی جائے گی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے اشتراک و تعاون سے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کےلئے عالمی بینک مینجمنٹ کی جانب سے نئے پروگرام متعارف کرا رہا ہے جس میں اربن اور انڈسٹریل سٹیٹ کے فروغ کے منصوبے شامل ہیں جبکہ اس سلسلہ میں حالیہ قائم کردہ انویسٹمنٹ کلائی میٹ ریفارم یونٹ کو مزید فعال بنانے کےلئے ورلڈ بینک سے تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

ورلڈ بینک سافٹ لون کی مد میں صوبہ پنجاب میں صنعتی شعبہ کو مزید فروغ دینے کی غرض سے پروگرام برائے نتائج پر عملدرآمد کے سلسلہ میں آئندہ پانچ سالوں کےلئے 100 ملین ڈالرز سافٹ لون کی مد میں فراہم کرے گا۔اس سلسلہ میں ورلڈ بینک کی جانب سے”پروگرام برائے نتائج“ انڈسٹریل گروتھ کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔