??نگ? ?? بار? م?? آگ?? ?ا دن پ?ر ?و منا?ا جائ? گا

157

ڈینگی کے بارے میں شعور اور حفظان صحت کے بارے میں آگہی کےلئے 15 جون پیر کے روز واک کا آغاز ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام میں ڈینگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اور حفظان صحت کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کےلئے پیر کے روز  پی جی ایم آئی سے واک کا آغاز ہوگا جس کی قیادت پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور نرسنگ کالج کی پرنسپل کوثر پروین کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹرز، پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبہ، پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب و لاہور جنرل ہسپتال کی نرسنگ طالبات جیل روڈ پر شہریوں میں ڈینگی سے بچاو کے متعلق پمفلٹس اور کتابچے تقسیم کریں گی۔