محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژنوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ جھنگ 4 اور بالاکوٹ اور اوکاڑہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔