نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر یاسین بلوچ کے گھر پر نا معلوم دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق تربت میں نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر یاسین بلوچ کے گھر پر نا معلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ کے وقت ڈاکٹر یاسین بلوچ گھر پر موجود نہیں تھے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغازکر دیا ہے۔