جماعت اسلام? ?و آل پار??ز ?انفرنس م?? شمول?ت ?? دعوت

235

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جماعت اسلامی کو آل پارٹیزکانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر سلیم ضیاء نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا جس میں انھوں نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سلیم ضیاء نے جماعت اسلامی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں حائل مسائل پر گفتگو کی جبکہ حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے سلیم ضیاء کو آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر شاہ محمد شاہ جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سمیت جماعت اسلامی کراچی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

واضح رہے آل پارٹیز کانفرنس بلدیاتی انتخابات 2015 کے حوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے ۔