اسلام آباد، سراج الحق ?ا رو?نگ?ا مسلمانو? پر مظالم ?? خلاف مظا?ر? س? خطاب

247

سراج الحق نے اسلام آباد میں برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کئے گئے بڑے احتجاجی مظاہرہ سے  خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم نے ہلاکو اور چنگیز خان کے مظالم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

اسلام آباد ڈی چوک میں برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کئے گئے بڑے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کیا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور عالم اسلام بھی خاموش ہے ۔ نواز شریف فوری طور پر اسلام آباد میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلائیں۔

Sirajul-Haq-in-ISB2

 سراج الحق نے کہاکہ میانمار میں مسلمانوں پر انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں مگر خود کو مہذب اور انسانی حقوق کے چیمیئن کہنے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،جانوروں کے حقوق پر شور مچانے والوں کو ذبح ہوتے نوجوان ،زندہ آگ میں جلائے جانے والے بچے اور برہنہ خواتین کے کٹی گردنیں کیوں نظر نہیں آتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کو ختم کرکے روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے ۔انھوں نے کہا کہ برما میں نوجوانوں کو ذبح کیا جارہا ہے ،بچوں کو زندہ آگ میں ڈال دیا جاتا ہے اور حاملہ خواتین کو برہنہ کرکے ان کے پیٹ پھاڑ کر بچوں کو نکالا جاتا ہے اور بچے کی آنکھیں نکال کر اسے نیزوں میں پرویا جاتا ہے۔

Sirajul-Haq-in-ISB3

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ذبح کرکے ان کا خون کتوں کو پلایا جارہا ہے ۔یہ سب مظالم اس جدید دنیا کے سامنے ہورہے ہیں جو خود کو مہذب ،ترقی یافتہ اور جمہوری کہتی ہے ،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد محافظ جانوروں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں مگر برما میں لاکھوں انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کردیا اور زندہ جلادیا جاتا ہے لیکن کسی کے ماتھے پر بل نہیں پڑتااور کسی کی زبان سے اس ظلم کے خلاف ایک بھی لفظ نہیں نکلتا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام پر ایک جمود طاری ہے ،اٹھاون مسلم ممالک کے حکمرانوں کے سامنے برما میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام ہوا مگر سب خواب غفلت کے مزے لے رہے ہیں اور جس طرح اسلام دشمن قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں اسی طرح مسلم حکمران بھی بے حسی کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

مظاہر ہ سے نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،اسلام آباد کے امیر زبیر فاروق ،ضلعی امیر راولپنڈی شمس الرحمن سواتی اور روہنگیا مسلمانوں کے نمائندہ عبدللہ معروف نے بھی خطاب کیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔مظاہرہ میں خواتین اور بچوں اور مسیحی برادری کی بھی بڑی تعداد شریک تھی ۔