نادرا پرح?ومت ?ا ?وئ? دبا? ن??? ??، ترجمان

230

نادراکے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نادرا پر کوئی دباو نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نادرا اوراس کے چیئرمین کےخلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے دباﺅ ڈال رہی ہے۔

نادرا کے ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پھیلائے گئے اس تاثرکو مسترد کر دیا ہے کہ نادرا پر حکومت کا کوئی دباﺅ ہے۔ حکومت کی طرف سے ذرا بھر دباﺅ نہیں درحقیقت پی ٹی آئی کی قیادت نادرا اور اس کے چیئرمین کے خلاف بدنیتی پر مبنی اپنی مہم کے ذریعے دباﺅ ڈال رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے نادرا ایمپلائز یونین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں اکساتی رہی ہے کہ وہ دھرنا دیں اور رجسٹریشن سنٹرزکو بند کر دیں۔ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماﺅں کی نادرا کے مظاہرین کے ساتھ تصاویر ریکارڈ پر موجود ہیں، چیئرمین نادرا کے الیکشن ٹربیونل کے فاضل جج کے ساتھ آنکھ نہ ملانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے فاضل جج کے سامنے رپورٹ کے ہر پہلو کا ساڑھے 3گھنٹے تک کامیابی سے دفاع کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کی طرف سے طویل سوال بازی کے دوران صرف ایک موقع پر سوال کا جواب دینے کے دوران فاضل جج کی طرف سے چیئرمین نادرا کو کہا گیا کہ وہ ان کے ساتھ آنکھ ملاکرجواب دیں ۔ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری طویل اجلاسوں کے دوران اونگھتی اور سوتے ہوئے پائی گئیں، انہیں ایسے مضحکہ خیز دعوے کرنے کے لئے آخر میں ہونا چاہیے تھا۔

عدالت میں جھوٹ بولنے پر پی ٹی آئی کے وکلاءکے خلاف کسی بھی وقت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ نادرا ایک حساس قومی ادارہ ہے جو پاکستان کے تمام شہریوں کے ڈیٹا کا پاسبان اور CNIC اور NICOPکے اجراءکا مجاز ہے۔ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی الزامات کے ذریعے ایسے ادارے کو بدنام کرنے سے نادرا کی طرف سے جاری شناختی کارڈ کے حامل تمام 10کروڑ پاکستانیوں پر اثر پڑے گا۔