واشنگ?ن، برما مسلمانو? پر ظلم ?? خلاف پا?ستان? ?م?ون?? ?ا احتجاج

200

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی نے برمامیں ہونے والے مسلمانوں پرمظالم کیخلاف ہاؤس کےسامنےاحتجاج کیا ہے۔

برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی سراپا احتجاج ہے مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم پر اپنی مجرمانہ خاموشی کو توڑیں اورانکی  مدد کریں ۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ برما کی ظالم حکومت پر دباؤ بڑھائے اور برما میں ہونے والے قتل عام کو فوری طور پر روکتے ہوئے بے یارومددگار مسلمانوں کی انسانی بنیاد پر مدد کریں ۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی