لا?ور،??پار?من?ل اس?ور ??4منزل?? آگ ?? لپ?? م??

170

لاہور کی مشہور لبرٹی مارکیٹ کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی آگ بے قابوہوگئی اور آگ شعلوں  نے دیگرمنزلوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے  جب کہ فائربریگیڈکی 8گاڑیاں آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

لبرٹی مارکیٹ کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کی 6 منزلہ عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔پہلی منزل پر لگی آگ اب چوتھی منزل تک پہنچ گئی ہے۔عمارت میں فی الحال کسی شخص کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ ریسکیواور فائربریگیڈ کا عملہ آتشزدگی کے مقام پر پہنچ چکا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کی 8گاڑیاں آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں تاہم 2گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

پلازہ کے مالک کا کہنا ہے کہ صبح 5بجے کے قریب شاٹ سرکٹ کے باعث عمارت میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی۔