?راچ?،ل?ار? م?? پول?س مقابل? ?? دوران3ملزمان ?لا?

272

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کے تین ملزمان ہلاک ہوگئے ۔

ایس ایس پی سٹی فداحسین کے مطابق پولیس نے کلاکوٹ میں افشانی گلی کے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری کے گھر پربم حملے میں ملوث تھے ،حملے میں  جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے جبکہ ان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔