?? پ? ?? ?ا بج? آج پ?ش ??ا جائ? گا

211

پشاور: خیبر پختون خواہ کے لئے مالی سال 16-2015کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،بجٹ کا کل حجم 480ارب ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت آج کے پی کے کی مخلوط حکومت آج اپنا تیسرا بجٹ پیش کرے گی صوبائی وزیر خزانہ بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کرینگی ۔

زرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ تعلیم کو تر جیح دی جائے گی جس کے لئے ساڑھے 97 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ صحت کے لئے 29ارب 95 کروڑ کی رقم رکھی جائے گی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں پولیس کی کارکردگی بڑھانے کے لئے 33 ارب رکھے جائے گے اس کے علاوہ زراعت کے لئے ساڑھے تین ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ بلدیات کے لئے 18 ارب روپے رکھا جائے گا۔

ماحولیات اور جنگلات کی ترقی کے لئے 1ارب 85 کروڑ رکھنے کی امید ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لئے 158 ارب روپے رکھے جائے گے ۔

خواتین کی بہبود اور ترقی کے لئے1 ارب 37 کروڑ مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔