کراچی میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سندھ نے حلقہ این اے دوسو چھیالس کے امیدواروں کو ایک مراسلہ جاری کیاہے ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کہ تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج رات بارہ بجے تک اپنی انتخابی مہم کو ختم کردیں ،ورنہ قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کاروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔ اس سلسلے میں ضلعی افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کویقینی بنائے ۔