مل? ب?ر م?? 3ج? اور 4ج? صارف?ن ?? تعداد ا?? ?رو? س? تجاوز ?رگئ?

188

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ 1سال کے دوران ملک میں تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1کروڑ 30لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹھویں پاکستان ٹیلیکون 2015 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس میں ٹیلی کام کے ماہرین اور ممتاز مقررین نے تیز تر معاشی ترقی اور صارفین کے اطمینان کے لیے ٹیلی کام میں نئی نسل کی ٹیکنالوجیزکے تعارف اور پاکستان کے آئی سی ٹی کے شعبے کے حوالے سے ترقی پسند خیالات پیش کیے۔

کانفرنس کا موضوع ’’کاروبار ی اور سماجی حرکیات میں باسہولت ایجادات‘‘ رکھا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ کے استعمال میں 590 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مجموعی مارکیٹ کے 7 فیصد کے برابر ہے اوریہ ملک بھر میں 74 فیصد سم کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔