لندن، ?نزرو??و پار?? ?? ج?ت ن? بر طان?? م?? گ?ر م?نگ? ?رد ?ئ?

220

لندن : برطانیہ کے عام انتخابات میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی نمایاں کامیابی کے بعد گھروں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

آن لائن ادارے رائٹ موو کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھر کی اوسط قیمت 3فیصد اضافے کے ساتھ 2لاکھ 94ہزار350 پاﺅنڈ تک پہنچ گئی۔

دارالحکومت لندن میں مکانات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 6فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کنزوویٹو پارٹی کی غیر متوقع کامیابی کے بعد ملک بھر میں مکانات کے خریداروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم مالکان اس کے باوجود مکانات فروخت کرنے سے گریزاں ہیں۔