?راچ?، سپر ?ائ? و? س? دو افراد ?? لاش?? برآمد

232

کراچی: کراچی کے علاقے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب سے دو افراد کی بوری میں بند تشدد زدہ لاشیں برآمدہوئی ہیں۔ دونوں کو قتل کیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب سے دو افراد کی بوری بند تشددزدہ لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں کو قتل کر کے لاشیں بوری میں رکھ کر پھینکی گئی ہیں ۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے