امریکی شہری شہد کی ایک ہزار مکھیوں سے کاٹے جانے کے باوجود زندہ بچ گیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہد کی مکھیوں کے چھتے کو چھیڑنے والے شخص کو مکھیوں کے حملہ کے بعد کنگ مین میڈیکل سینٹر میں داخل کروا دیا گیا جہاں پر اس کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ڈی سانتے نامی شخص نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کے چھتے کو ہٹانے کی کوشش اس کو لاتعداد مکھیوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔
ہسپتال کی خاتون ترجمان کے مطابق ڈی سانتے کو تقریباً ایک ہزار مکھیوں نے کاٹا ۔ حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کاروں کے دروازے اور گھروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں۔ حکام کے مطابق مکھیوں کے دوسرے چھتوں میں واپس جانے اور انہیں چھتوں تک محدود رکھنے میں چند روز لگیں گے۔