پا?ستان م?? افراتفر? ?? لئ? ب?ارت ن? 30 ?رو? ?الر مختص ??ئ? ، رانا ثناء الل?

229

وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لئے 30 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے ، ہمارے کچھ عاقبت نااندیش سیاستدانوں کو ان حالات سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عمران خان  کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے خاتمے سے کوئی غرض نہیں وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ فوری الیکشن ہوں جائیں اور وہ اقتدار میں آ جائیں ۔ ان کا کہنا تھا پنجاب میں بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی ، مگر ہمارے کچھ عاقبت نااندیش سیاستدانوں کو ان حالات سے کوئی غرض نہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا 2013 کے الیکشن میں منظم دھاندلی کے کہیں کوئی ثبوت یا شواہد نہیں ملے ، ہاں بدانتظامی ضرور ہے جسے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں پرہمارےلوگوں کےتحفظات ہیں، ہمارے لوگ اس سلسلے میں قانون کے اندر رہتے ہوئے اپیلیں کریں گے، ان کا کہنا تھا ہم بلدیاتی حلقہ بندیوں کا جائزہ لینے کیلیےکمیٹی بنا دی ہے۔