پا?ستان ?و ج? ا?ف 17 ت?ن?ر ?ا پ?لا آر?ر مل گ?ا ، ترجمان پا? فضائ??

208

پاکستان  کو جے ایف 17 تھنڈر کا پہلا برآمدی آرڈر مل گیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ 2017 میں ایشیائی ملک کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ ایئرکموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جے ایف 17 تھنڈر کا پہلا برآمدی آرڈر مل گیا ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر کا آرڈر آج پیرس ایئر شو میں ملا ہے ۔ ان کا کہنا ہے طیارے کا آرڈر فائنل کرلیا گیا ۔ ایئر کموڈور خالد محمود کا کہنا ہے جے ایف 17تھنڈر کی فروخت کیلیےایشیائی ملک سے سودا طے پایا ہے، اور طیارہ 2017 میں ایشیائی ملک کے حوالے کیا جائے گا۔