قوم? اسمبل? س? آرم? ترم?م? آر??ننس 2015 م?? توس?ع ?? قرارداد منظور

258

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی آرڈیننس 2015 میں توسیع کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔ ایم کیو ایم نے آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی آرڈیننس 2015 میں توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔ آرڈیننس میں 120 دنوں کی توسیع کی گئی ہے ۔ پاکستان آرمی ترمیمی آرڈیننس 2015 کی قرارداد وزیردفاع خواجہ آصف نے پیش کی ۔

اس موقعے پر ایم کیو ایم کیجانب سے ترمیم کی شدید مخالفت کی گئی اور متحدہ کے تمام ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا ۔ ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کا کہنا تھا خواجہ آصف کی پیش کی گئی درخواست رولز کے خلاف ہے۔

ایم کیوایم کی طرف سے ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا ایم کیو ایم اس لئے مخالفت کر رہی کیونکہ اس کو ڈر کا ان کے کالے کرتوں پر قانون کا ہاتھ پڑ جائے گا ۔ جس پر احتجاج کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔