خ?بر پختون خوا? ?ا چار ??رب 87 ارب س? زائد ?ا بج? پ?ش ?رد?ا گ?ا

223

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے خیبر پختون خواہ کا چار کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کردیا بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا گیا۔

 اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی  اسد قیصر کی زیر صدارت بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں کے پی کے کے وزیر خزانہ مظفرسید نے بجٹ 2015-16ء صوبائی اسمبلی میں پیش کیا ۔

 خیبر پختون خواہ کے بجٹ 2015-16ء میں بنیادی تعلیم کے لئے 97 ارب 54 کروڑ22 لاکھ روپےمختص کئے گئے ہیں جبکہ صوبے میں 500  کمیونٹی اسکول قائم کیے جائیں گے۔ اسکول کےبچوں کی صحت کیلیے10کروڑسےاسکول فیڈنگ پروگرام شروع کیاجائیگا جبکہ تعلیمی شعبےکی ترقی کےلیے71منصوبےتجاویز میں  شامل ہیں جس کے لیئے صوبے میں لڑکوں،لڑکیوں کے 100سیکنڈری اسکول اور 150نئےپرائمری اسکول قائم کرنےکی تجویزہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبے کے محاصل کامجموعی حجم 54ارب42 کروڑسے زیادہ ہے جبکہ سروسز پر جنرل سیلزٹیکس کی مد میں 14 ارب روپے ملنے کی توقع ہے ۔ تیل و گیس کی رائلٹی کی مدمیں19ارب41کروڑروپےسےزیادہ دستیاب ہونگے جبکہ قابل تقسیم محاصل سےصوبےکو250ارب 89 کروڑ87 لاکھ روپےملنےکاامکان ہے۔ بیرونی امداد کی مد میں 32ارب88کروڑروپے سے زائد ملنے کا امکان جبکہ پن بجلی گھروں کی فنانسنگ کیلیےہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈسے15ارب روپےملیں گے۔

بجٹ میں صحت کے 98 منصوبوں کیلیے8 ارب 28 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔ پولیو، دیگربیماریوں کوختم کرنےکیلیےخیبرپختونخواایمونائزیشن پروگرام شروع کیاجائیگا۔ فنی تعلیم کیلیے ایک ارب 75 کروڑ سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 174 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جبکہ آبپاشی کیلیے 3 ارب 60 کروڑ، پولیس کیلیے 32 ارب 74 کروڑ کی تجویز ہے۔ قرضوں پر مارک اپ کی ادائیگی کیلیے 7 ارب 2 کروڑ، مواصلات و تعمیرات کیلیے2 ارب 76 کروڑ، ماحولیات وجنگلات کےلیےایک ارب 83 کروڑ، ملازمین کی پنشن کیلیے36 ارب99کروڑاور گندم پر سبسڈی کیلیے 2 ارب 90 کروڑ سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 مظفرسید نے بجٹ پیش کرتے ہئے کہا کہ سوات میں آثارقدیمہ کے11مختلف جگہوں کومحفوظ کرنےکیلیےزمین حاصل کی جائیگی، صوبے کے 4اضلاع میں موبائل شفاخانوں کاقیام عمل میں لایاجائےگا، 2500 خواتین کو سلائی کڑھائی کا ہنر سکھایا جائے گااور تیمرگرہ میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بجٹ میں ایک ہزارسی سی گاڑیوں پرایک بار 10ہزارروپےٹیکس وصولی کی تجویز دی گئی ہے۔