ح?ومت ن? غ?ر مل?? ا?ن ج? او ?? سامن? پسپائ? اخت?ار ?رل? ??، سراج الحق

224

حکومت نے امریکی دباﺅ کے بعد غیر ملکی این جی او کے سامنے  پسپائی اختیار کرلی ہے جبکہ سیودی چلڈرن پر لگائی جانے والی پابندی کا فیصلہ بھی واپس لے لیاہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت حکومتی ترجمانوں نے این جی اوزکے حوالے سے جس واضح موقف کا اظہار کیا تھا حکومت امریکی دباﺅ پر اس سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے ۔

 سراج الحق نے کہا کہ جو بیرونی این جی اوزحکومتی اجازت اور مرضی سے پاکستان میں تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے خلوص دل سے کام کررہی ہیں وہ ہماری محسن ہیں اور انہیں ہم خوش آمدید کہتے ہیں مگر این جی اوز کے نام پر کام کرنے والی ایسی تخریب کار ایجنسیوں جن میں شکیل آفریدی جیسے ملک دشمن عناصر اور ایجنٹوں نے پناہ لے رکھی ہو اور جو ملک میں دہشت گردی اور تخریب کاری جیسے جرائم میں ملوث ہیں انہیں ملکی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے حکومت کو ان کی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لینا ہوگا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان عالمی سطح پر ایک نازک دورسے گزر رہا ہے بھارت آئے روز پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ ہر صورت اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کو دولخت کرنے اور بنگلا دیش کے قیام میں بھی این جی اوز کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ،ایسٹ تیمور کی انڈونیشاءسے اور سوڈان سے جنوبی سوڈان کی علیحدگی میں بھی این جی اوز ہی کا ہاتھ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پر پوری نظر رکھنا ہوگی اور اس سلسلے میں امریکہ سمیت کسی بھی عالمی قوت کا دباﺅ قبول نہیں کرناچاہیے ۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے بیرونی این جی اوز کی پاکستان میں مشکوک سرگرمیوں ،تہذیب و تمدن اور ثقافت کو بدلنے اور مغربی رنگ میں رنگنے کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے بعد” سیودی چلڈرن“پر پابندی لگائی تھی۔