امر??? ?الر ?? قدر مستح?م، برطانو? پا?ن? ?? قدر م?? اضاف?

236

 پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔

 نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا جبکہ یورو کی قدر میں 45 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 23 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

 امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 102.72 روپے اور قیمت خرید 100.28 روپے پر مستحکم رہی۔ مزیدبرآں یورو کی قیمت فروخت 115.69 روپے سے کم ہو کر 115.24 روپے اور قیمت خرید 112.94 روپے سے کم ہو کر 112.50 روپے پر بند ہوئی۔ دریں اثناء برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 159.43 روپے سے بڑھ کر 159.66 روپے اور قیمت خرید 155.64 روپے سے بڑھ کر 155.87 روپے ہو گئی۔