محکمہ داخلہ سندھ نے ریڈزون میں90روز کے لیے جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ پابندی سنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب کی دوران حراست ہلاکت کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نےدفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ ہاؤس اور ریڈزون میں کسی بھی قسم کے جلسے یااحتجاجی مظاہر ے پرپابندی عائد ہوگی۔