ش?ارپور، بولان ا??سپر?س پ?ر? س? اتر گئ?،40 افراد زخم?

691

سکھر: شکارپور کے علاقے مدیجی کے قریب دادو کینال میں شگاف پڑ نے سے ریلوے ٹریک زیر آب آگیا، جس کے نیتجے میں بولان ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 40 افراد زخمی ہوگئے۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبد العزیز سومرو کے مطابق مدیجی کے قریب دادوکینال میں شگاف پڑنےکےباعث سکھر بیراج سےدادو کینال کاپانی بندکردیا گیا ہے دادو کینال میں 100 فٹ بڑاشگاف پڑا ہے جس کے نتیجے میں بڑا علاقہ زیر آب آگیا ہے۔

پانی کا بہاؤاتنا تیز تھا کہ شکارپور کے علاقے مدیجی میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا اسی دوران کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کا وہاں سے گزر ہوا تو بولان ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 40 مسافر زخمی ہوگئے ۔

ڈی ایس ریلوے سکھر فرخ تیمور کے مطابق حادثے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتری جن میں سے 3 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ تین شدید متاثر ہوئی ، حادثے میں 40 مسافر زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ڈپٹی سپریڈینڈنٹ سکھر کا مذید کہنا تھا کہ آب پاشی کے عملے کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں دادو کینال کا شگاف جلد پر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جاسکے،حادثے کے باعث کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔