پنجاب ?? ج?لو? م?? 8مجرمو? ?و ل??اد?ا گ?ا

230

لاہور سمیت پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے منتظر 8مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے مجرم مختار کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 2004 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں زیادتی کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ملزم اشرف مانو نے 1999 میں 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بہاولپور سینٹرل جیل میں دو مجرموں محمد اصغر اور غلام رسول کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔دونوں مجرموں کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔سینٹرل جیل جہلم میں قیدی رانا عبدالرؤف کو پھانسی دیدی گئی۔سیالکوٹ  ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم بشارت کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے 2 مجرموں اللہ دتہ اور یونس کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم اللہ دتہ نے 1999 میں ایک خاتون جب کہ مجرم یونس نے 15 سال قبل 2 خواتین سمیت 3 افرد کو قتل کیا تھا۔سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں بھی قتل کے مجرم اصغر علی کی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا،  اصغر علی نے 2010 میں رشتے کے تنازعے پر اپنے بھتیجے کو قتل کیا تھا۔