پ? س? ب? ن? پا?ستان سپر ل?گ ?ا نام تبد?ل ?رن? ?ا ف?صل? ?رل?ا

288

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونےو الے سپر لیگ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں عوام سے رائے طلب کی گئی ہے بہترین نام تجویز کرنے والے کو 10 ہزار بطور انعام دیا جائےگا۔

پاکستان سپر لیگ آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں شیڈول ہے، اس سلسلے میں پی سی بی نے عوامی مقابلہ رکھنے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت اچھا نام تجویز کرنے والے کے لیے 10ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ لیگ کا متبادل نام دینے کے لیے 15 سے 30 جون تک کا وقت رکھا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا نام پہلے بھی رکھا گیا لیکن ایونٹ نہ ہو سکا اس لیے اب نئے نام کے ساتھ اس کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں۔