جماعت اسلام? بنگلاد?ش ?? س??ر?ر? جنرل ?? سزائ? موت برقرار

268

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے پھانسی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء کو 1971کے جنگی جرائم میں 2013میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف علی احسن مجاہد نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا ۔

منگل کے روز چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 4رکنی پینل نے علی مجاہد کی سزائے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ علی احسن مجاہد کی پھانسی ایک ہی صورت میں موخر کی جاسکتی ہے اگر وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظری ثانی کی درخواست دائر کریں بصورت دیگر انہیں تختہ دار پر لٹکا یا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نواز بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان سے محبت کے جرم میں انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی عدالتوں سے جھوٹے مقدمات میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین کو تخہ دار پرلٹکایا ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین عبدالقادرملا اور محمد قمرالزمان کو پھانسی دی گئی ہے جب کہ سابق امیر پروفیسر غلام اعظم اسیری کے دوران علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔