?راچ?، سانح? بلد?? ?اون ?? تحق?قات تاخ?ر ?ا ش?ار

215

ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی منیر شیخ کی سربراہی میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے کام روک دیا گیا ہے ۔

زرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ ماہ ہونے والے سانحہ صفورہ کے دلخراش واقعے کی وجہ سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس تعطل کا شکار ہوگیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم سانحہ صفورا کی تفتیش میں مصروف ہیں جس کے باعث بلدیہ فیکٹری کی تحقیقاتی ٹیم کاکوئی اجلاس نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی عینی شاہدین کی بیانات قلم بند کئے جاسکے ہیں۔

زرائع نے بتایا ہے کہ فیکٹری مالکان اور ملزمان دونوں مفرور ہے اور بیرون ملک پناہ لئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے سربراہ ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی منیر شیخ تھے، مذکورہ آفیسر اس وقت سانحہ صفورہ کے کیس میں مصروف ہیں جس کے باعث سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا کیس مذید التواء کا شکار ہوسکتا ہے ۔