?سانو? ?ا انو??ا احتجاج، پارل?من? ?? با?ر?ئ? من دود? ب?ا د?ا

291

کسان اتحاد پاکستان نے بجٹ میں زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کئی من دودھ بہا دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی موجودگی کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کسان اتحاد کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں سے کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے احتجاج کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے کئی من دودھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شاہراہ دستور پر بہا دیا۔

احتجاجی کسانوں سے ملاقات کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، سکندر بوسن اور ریاض پیرزادہ پہنچے تاہم مظاہرین اور حکومتی وفد میں مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔