روس ن? “مائ??رو و?و بندوق” ا?جاد ?ر ل?

194

        ماسکو: روس کی متحدہ اسلحہ ساز کارپوریشن نے “مائکروویو گن” بنا لی ہے،گن کو فورم آرمیا2015 نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

روس نے اپنی جنگی استعداد کو بڑھاتے ہوئے ایک ایسی گن ایجاد کرلی ہے کہ جوکہ اپنے ہدف کو 360ڈگری تک جاکر نشانہ بناسکتی ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسے نیوز کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو ویوگنکی نامی اس ہتھیار کو 2015 میں ہونےوالی فورم آرمیا نمائش کےلئے پیش کیا جائےگا۔ روس کی اسلحہ سازکمپنی نے اس کے مکمل تکنیکی اوصاف نہیں بتائے گئے البتہ کارپویشن کے ترجمان کے مطابق اسے دس کلومیٹر کے دائرے میں آواز کی رفتار سے تیز چلنے والا بوک میزائل داغا جا سکتا ہے۔

تکنیکی اوصاف کے حوالے سے ایسا ہتھیار دنیا بھر میں نہیں ہے، واضح رہے کہ ایک خاص پلیٹ فارم پر رکھ کر یہ “مائیکرو ویو گن” 360 درجے پہ یعنی ہر سمت نشانہ بنا سکتی ہے۔