کوپاامریکا ایونٹ میں میزبان چلی اور میکسیکو کا میچ میں تین تین گول سے برابر ہوگیا جب کہ دوسرے میچ میں بولیو نے ایکواڈورکو شکست دے دی۔
چلی میں جاری ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم اور میکسیکو کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ایک دوسرے پر برتری حاصل کی کوشش کی۔میچ کا پہلا ہاف دو،دو گول سے برابر رہا ، چلی نے دوسرے ہاف میں برتری حاصل کی تاہم میکسیکو نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
ایک اور میچ میں بولیو نے ایکواڈور کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔