سعود? عرب ،اس?ا? مار??? ?و غ?رمل?? سرما?? ?ارو? ?? لئ? ??ول د?ا گ?ا ??

221

جدہ : تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ   براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کھول دی گئی ہےتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے عدم دلچسپی کے کا رجحان نظر آیا۔

عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کھلنے کے پہلے روز حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا،لیکن کوئی خاطر خواہ سرمایہ کاری نہ ہونے پرحصص کی قیمت میں اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوئی۔

عرب میڈیاکے مطابق تاجروں کا کہناہے کہ سعودی عرب نے غیر ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لائسنس دینے کی پالیسی واضح نہیں کی،جس کے باعث غیر ملکی اسٹاک مارکیٹ میں عدم دلچسپی لے رہے ہیں ۔