آرم? چ?ف آج 59 سال ?? ?وگئ?

323

راول پنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آج اپنی 59 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

آپ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہونیوالے میجر شبیر شہید ’نشان حیدر‘ کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالار 16جون 1956ءکو کوئٹہ میں پیدا ہوئے ، آپ   نے ابتدائی تعیلم گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کرنے کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا اوراکیڈمی کے 54ویں لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوکر1976 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اسی رجمنٹ میں آپ کے بھائی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ایک نوجوان آفیسر کے طور پرآپ نے انفینٹری بریگیڈ گلگت میں اپنی ذمہ داریوں کو نہایت احسن طریقے سے ادا کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے ایڈجوٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دی ۔

آپ نے جرمنی سے کمپنی کمانڈر کا کورس کیا اور اس کے بعد وہاں کے اعلی فوجی اداروں میں نائب انفنٹری کے انسٹرکٹر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دی ، آپ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کینیڈا سے گریجویشن میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔

راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ بارڈر جو کہ آزاد کشمیر میں تعینات تھی ان کے بریگیڈ میجر کے طور پر خدمات بھی انجام دی ۔

وزیراعظم پاکستان نے 27 نومبر 2013 کوآپ کو پاکستان کی بری فوج کا سپہ سالار مقرر کیا۔

دسمبر 20، 2013 میں آپ کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

جنرل راحیل شریف کاشمار دنیا کے ان افراد میں ہوتا ہے جو نہایت مضبوط اعصاب کے مالک ہیں ، پوری دنیا آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے ۔

آپ نے جس وقت بری فوج کی کمان سنبھالی تو اس وقت ملک میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں خوفنال حد تک اضافہ ہوگیا تھا ان تمام صورت حال میں آرمی چیف نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا اور 15 جون 2014 کو آپریشن ضرب عضب شروع کیا اور ایک سالہ اس آپریشن میں شاندار کامیابی حاصل کی اور پاکستان مخالف قوتوں کی کمر توڑ دی ۔