شام ، باغ?و? ?? را?? حمل? م?? 34 افراد ?لا?، 190 افراد زخم? ?وگئ?

187

شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 190 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی حکومت کے زیرکنٹرول دوسرے بڑے شہر حلب میں باغیوں نے راکٹ فائر کر کے 12 بچوں سمیت 34 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

شامی آیزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاکہ حلب کے مغرب اور گردونواح میں اسلامی باغیوں کے گروپ نے 300 سے زائد راکٹ داغے جس سے 34 افراد کی ہلاکتوں کے علاوہ 190 افراد زخمی ہوئے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کااندیشہ ہے۔