امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاووروف پر زور دیا کہ روس مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کا احترام یقینی بنائے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیری نے روس سے اپیل کی کہ روس سہ فریقی رابطہ گروپ اور اس کے ورکنگ گروپ کے اجلاسوں کے مواقع سے فائدہ اٹھائے تاکہ فروری میں ہونیوالے مینسک معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کیا جاسکے۔
روس نے باغیوں کی کسی بھی قسم کی حمایت و مدد سے انکار کرتے ہوئے یوکرین کی 400 کلو میٹر طویل سرحدی پٹی یوکرین کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس سرحدی پٹی سے جنگجو اپنے ہتھیار اور ٹینک سمگل کرتے ہیں۔ 14 ماہ کی جنگ میں اب تک 6500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔