دن?ا ?? بلند تر?ن چو?? زلزل? ?? باعث 3 س?ن?? م??ر سر? گئ?

186

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ نیپال میں اپریل میں آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث 3 سینٹی میٹر جنوب مغرب کی جانب سرک گئی ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ زلزلہ سے قبل ماﺅنٹ ایورسٹ گزشتہ 10 سال کے دوران 40 سینٹی میٹر شمال مشرقی کی جانب سرک چکی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں ایورسٹ کے سرکنے کی سالانہ رفتار 4 سینٹی میٹر رہی۔ اسی عرصہ کے دوران پہاڑ کی چوٹی 3 سینٹی میٹر بلند بھی ہوئی۔ زلزلہ کے بعد چین اور نیپال نے کوہ پیمائی کی تمام مہمیں منسوخ کر دی تھیں۔