گورنر سند? ?? تبد?ل? ?ا ف? الحال ?وئ? ام?ان ن???،چو?در? نثار

237

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے گورنر سندھ کی تبدیلی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ۔ ڈی جی رینجرز کی تجاویز کو بڑا ایشو نہ بنایا جائے ۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا ڈی رینجرز نے ایپکس کمیٹی میں کراچی میں بھتہ خوری سے متعلق تجاویز دیں تھیں، اور ڈی جی رینجرز نے کوئی اسی بات بھی نہیں کی جس کو قانون سے ہٹ کر قرار دیا جا سکے ۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا امید کرتاہوں صوبائی حکومت ڈی جی رینجرز کی سفارشات پر عمل کرے گی۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا ڈی جی رینجرز نے بھتہ خوری سے متعلق جو بات کی تھی اپنے تجربے کی بنیاد پر کی تھی اس لئے ڈی جی رینجرز کی تجاویز کو بڑا ایشو نہ بنایا جائے ۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا گورنر سندھ کی تبدیلی کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔