سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے بھارتی وزیراعظم مودی کا پاکستان کے خلاف بیان بھارت سے دوستی کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے سب کا متحد ہونا بہت ضروری ہے ۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا بھارت نے جس طرح کالاباغ ڈیم کو متنازع بنایا اسی طرح وہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع بنانے کے لئے سازشیں کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا مودی کا پاکستان کے خلاف بیان بھارت سے دوستی کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔