وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا اور رمضان المبارک کی مبارکباد دی ۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کے درمیان 5 منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق اس موقعے پر دونوں وزرائے اعظم نے پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اس موقعے پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا اختلافات اور جنگ کی باتوں کو بھلا کر امن کے ساتھ رہنا چاہیے ۔ حکمران گھر کے سربراہ کی طرح ہوتے ہیں اگر وہ امن سے رہیں گے تو گھر میں امن رہے گا ۔
اس موقعے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا ۔