دن?ا ?? تقد?ر ?ا ف?صل? اب سمندرو? پر ?و گا ، ا??مرل ذ?االل?

236

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا ہے 21 ویں صدی میری ٹائم کی صدی ہے دنیا کی تقدیر کا فیصلہ اب سمندروں پر ہوا کرے گا ۔

نیول وار کالج لاہور میں نیول افسران سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا تھا پاک بحریہ قومی سلامتی کے دفاع کے لئے بھرپور جذبے سے معمور ہے، نیول چیف کا کہنا تھا عالمی منظر نامہ تیزی کے ساتھ مسلسل تبدیل ہورہا ہے، اور بحرہند غیرعلاقائی افواج کی موجودگی کے باعث نمایاں اہمیت اختیار کر گیا۔

ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا تھا 21 ویں صدی میری ٹائم کی صدی ہے دنیا کی تقدیر کا فیصلہ سمندروں پر ہو گا، میری ٹائم استعداد کے ادراک کے لئے سمندری وسائل سے بھرپور استفادہ ناگزیر ہے۔