ن?سل? ن? 3 ارب 20 ?رو? روپ? مال?ت ?? نو?لز ضائع ?رن? ?ا اعلان ??ا ??

278

نیسلے نے بھارت میں میگی نوڈلز پر پابندی کے بعد 3 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی نوڈلز ضائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوڈ سیفٹی حکام نے بھارت میں نیسلے کے فروخت ہونے والے نوڈلز کے ٹیسٹوں کے بعد قرار دیا کہ ان میں سیسے کی مقدار منظور شدہ قانونی مقدار سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اس لئے نیسلے کے میگی نوڈلز فروخت نہیں کئے جا سکتے۔ اس پابندی کے بعد اب نیسلے کمپنی تمام سٹوروں سے نوڈلز واپس لے رہی ہے اور تقریباً 5 کروڑ ڈالر یعنی 3 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی نوڈلز ضائع کر دی جائیں گی۔

واضح رہے نیسلے کے میگی نوڈلز کی فروخت پر بھارت کے علاوہ بحرین اور دبئی میں بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔