اچ?? ش?رت ن? ر??ن? وال? افسر ?و ان?ربور? ?ا چ?ئر م?ن بنانا افسوسنا? ??، حافظ نع?م الرحمن

338

اچھی شہرت نہ رکھنے والے سر کاری افسر کو نیا چیئر مین بنا یا جانا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انٹر بورڈ میں نئے چیئر مین کے تقرر پر تعلیمی حلقوں کی تشویش حق بجا نب ہے جبکہ نئے چیئر مین کے تقرر میں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے انٹر بورڈ میں ایک بیورو کریٹ کو بورڈ کا نیا چیئر مین بنا ئے جانے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق پرو فیسر انوار احمد زئی کی مدت ملازمت کے ختم ہو نے سے قبل ہی سندھ حکومت کی طرف سے چیئر مین کے تقرر کا نو ٹیفکیشن جاری کرا یا گیا جس کے لیے گورنر سندھ نے دباﺅ ڈا لا اس لیے کہ نئے چیئر مین گورنر سندھ کے سیکریٹری رہ چکے ہیں جبکہ نئے چیئر مین کے تقرر کےلیے اخبارات میں کوئی اشتہار بھی نہیں دیا گیا اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی انٹر بورڈ ایک اہم اور بڑا بورڈ ہے اور اس سے لاکھوں طلبا ءکا مستقبل وابستہ ہے یہاں کسی ایسی شخصیت کو لا یا جانا چاہیے جو تعلیم کے شعبے سے وا بستہ ہو اور بورڈ کی ضرو ریات اور ذمے داریوں کے مطا بق اس کا تجر بہ اور اہلیت بھی ہو لیکن افسوس کے نئے چیئر مین کے تقرر میں اس معا ملے کو نہ صرف یکسر نظر اندازیا گیا بلکہ اس کے بر عکس فیصلہ کیا گیا جس سے سب کو ما یوسی ہو ئی ہے ۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نئے چیئر مین ایڈشنل سیکریٹری سندھ برا ئے تعلیم رہ چکے ہیں اور تعلیم کے شعبے اور اس سے وابستہ افراد کے اندر ان کی شہرت بھی کو ئی اچھی نہیں ہے اور ان کی کرپشن ،اقراباءپروری اور اختیارات سے تجاوز کی داستانیں زبان زدِ عام ہے ۔ایک ایسے سر کاری افسر کو جو اچھی شہرت کا حامل بھی نہ ہو انٹر بورڈ کا چیئر مین لگا یا جانا یقیناً افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے جبکہ نئے چیئر مین کے مقرر کیے جانے پر اساتذہ تنظیموں اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے شدید ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت نئے چیئرمین کے تقرر کا فیصلہ واپس لے اور کسی اچھی شہرت اور اہلیت کے حامل ماہر تعلیم کو انٹر بورڈ کا چیئر مین مقرر کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کسی اہل اور ماہرِ تعلیم کو انٹر بورڈ کا نیا چیئر مین مقرر کیا جائے ۔