صوب? ?? عوام ?پتان ?? خلاف ا?? ???? ?وئ? ??? ،اسفند?ار ول?

238

عوامی نینشل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کا کہنا ہے صوبے کے عوام کپتان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ، جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان کا کہنا ہے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں ہم نے عمران خان کی چوری پکڑ لی ہے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے شفاف الیکشن کے دعوے داروں نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ۔

پشاور میں سہ فریقی اتحاد کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے نئے پختونخوا میں دھاندلی کا رواج ڈال دیا۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے دوبارہ الیکشن خودکشی کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا اگر حکومت کو زیادہ شوق ہے تو مستعفی ہوکر عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں ۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا نئے خیبرپختونخوا میں میاں افتخارحسین کے ساتھ جو ہوا وہ نئی روایت ہے، ان کا کہنا تھا میں اورفضل الرحمان بھٹک رہے تھے، آج کے بعد ہم ساتھ ہوں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی۔ خان صاحب کو پنجاب میں دھاندلی نظرآتی ہے لیکن خیبر پختونخوا میں نہیں نظر آتی۔ جب اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا توہم نے کہا یہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش ہے،دھرنا جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش تھی، ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے جمہوریت اور الیکشن کے ڈاکو ہیں۔ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا گھرمیں جب گرم پانی کی ضرورت محسوس ہوئی توسول نافرمانی کی تحریک ختم کردی ، گزشتہ بجٹ 90 فیصد استعمال نہیں ہوا ، موجودہ بجٹ انتخابی شیڈول کے بعد خرچ کیا گیا ، ڈالر دھرنے پر خرچ کیے گئے۔

سہ فریقی اتحاد جلسے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجا پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ خود دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا اور جب خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا موقع ملا تو دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے۔