سراج الحق اور ل?اقت بلوچ ?? عل? حسن مجا?د ?? سزائ? موت ?? توث?ق ?? مذمت

372

سراج الحق اور لیاقت بلوچ نے علی حسن مجاہد کی سزائے موت کی توثیق کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری ان مظالم اور انتقامی سیاسی فیصلوں پر عملدرآمد فوری رکوائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ظالمانہ سزاکی سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اب جبکہ بھارتی وزیراعظم مودی خود ڈھاکہ جا کر اقرار کر چکاہے کہ مکتی باہنی نے ہندوستان سے مل کر مشرقی پاکستان میں قتل عام کرتے ہوئے پاکستان کو توڑا ، عالمی عدالت انصاف خود اس پورے معاملے کا جائزہ لے اور ہزاروں بے گناہوں کی جان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو اس وقت پوری عالمی برادری کے دروازے کھٹ کھٹانا چاہئیں تاکہ ایک برادر اسلامی ملک میں مزید خون ریزی نہ ہو ۔ سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت کا دعوے دار ملک بھارت بنگلہ دیش پر قبضہ کر چکاہے ۔ حسینہ واجد کٹھ پتلی حکومت دلی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک برادر اسلامی ملک میں مستقل طور پر نفرت اور خون ریزی کے بیج بو رہی ہے ۔

واضح رہے سپریم کورٹ بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر علی حسن مجاہد کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ ٹریبونل نے 1971 ءمیں جنگی جرائم کے جھوٹے الزام میں انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔