ا?ن ا? 246 ضمن? انتخاب س? مز?د 2 آزاد ام?دوار دستبردار

270

کراچی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں پولنگ سے 2روز قبل مزید 2آزاد امیدواردالیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن لڑنے والے امیدوارحسن پرویز اور پرویز علی نے ریٹائرمنٹ دستاویزات الیکشن کمیشن کوجمع کراد ہیں۔
23اپریل کوہونے والے الیکشن میں اب 12امیدوار مد مقابل ہیں جن میں اصل مقابلہ ایم کیوایم،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابات کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے جس میں ووٹرز ٹیلی فون کرکےاپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔