آئند? 24 گ?ن?و? ?? دوران موسم گرم اور خش? ر?? گا،مح?م? موسم?ات

230

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج شام یا رات بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، سکھر، قلات، ڑوب، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بہاولپور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، سکھر ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز/گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو میں45 جبکہ سبی 44، دالبندین، لاڑکانہ43، روہڑی، سکھر اور موہنجوداڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔