پا?ستان اور سر? لن?ا ?? ??مو? ?? ماب?ن پ?لا ??س? بروز بد? ???لا جائ? گا

358

پاکستان اور سرے لنکا کی ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بروز بدھ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ۔

 قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں  17 جون بدھ کے روزگال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں اترے گی جبکہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان، اظہر علی، احمد شہزاد، اسد شفیق، احسان عادل، حارث سہیل، عمران خان، جنید خان، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شان مسعود، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

 سری لنکا کی قیادت کے فرائض اینجلو میتھیوز انجام دیں گے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کمار سنگاکارا، دنیش چندیمل، رنگنا ہیراتھ، سرنگا لکمل اور لاہیرو تھریمانے شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جون تک پی سارا اوول، کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جولائی تک پالے کیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔